چین کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے 100 ملین یو آن امداد کا اعلان
چین کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لیے100 ملین یو آن امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
چین کے صدرشی جن پنگ اوروزیراعظم لی کی چیانگ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی اورمالی نقصانات پر پاکستانی قیادت اور عوام سے افسوس اور بھرپور یکجہتی کا اظہارکیا ۔
چینی قیادت نے صدرعارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کے لیے خصوصی پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
چینی قیادت کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پاکستانی قیادت کو پہنچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدرشی جن پنگ اوروزیراعظم لی کی چیانگ کوتہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت اور عوام نے پاکستان دوستی اورفراخ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔
دوسری جانب چین کی طرف سے متاثرین کے لیے 100ملین یوآن امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
چین نے 25 ہزار خیموں اور دیگر امدادی اشیاء کا عطیہ کیا ہے جبکہ چین کی فضائیہ کی جانب سے 300 خیموں کی پہلی کھیپ بھی کراچی پہنچ رہی ہے۔
Comments are closed on this story.