Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہم لیکن یہ منزل نہیں، وزیراعظم

اصل منزل معاشی خودانحصاری ہے، دعا ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو، وزیراعظم
اپ ڈیٹ 30 اگست 2022 01:31pm
پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی، شہباز شریف
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی، شہباز شریف فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اصل منزل معاشی خودانحصاری ہے، دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی معیشت کے لیے اہم ہے لیکن یہ منزل نہیں ،مرحلہ ہے جو ملک کو معاشی بحالی کے راستے کی طرف لے کر جائے گا

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی خود انحصاری کے لیے ہمیں دن رات محنت کرنا ہوگی، پاکستان کو معاشی زنجیروں کے چنگل سے نجات حاصل کرنا ہوگی جس کا واحد راستہ ڈھانچہ جاتی اصلاحات ہیں۔

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر وزیراعظم کا اظہار تشکر

اس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی پر اظہار تشکرکرتے ہوئے اسے معیشت کے لیے مثبت قرار دیا تھا ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کےمعاشی طورپردیوالیہ ہونے کا خطرہ ختم ہوگیا، خدا کاشکر ہے کہ پاکستان معاشی امتحان سےسرخروہوکرنکلا۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پروگرام ایک مرحلہ ہے، منزل معاشی خودانحصاری ہے، پروگرام کی بحالی سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا۔

انہوں نے وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل اور ان کی ٹیم کو بھی شاباش دی اورکہا دعا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو۔

پاکستان

اسلام آباد

IMF

PM Shehbaz Sharif

IMF program