Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاکی اولمپیئن منظور جونیئر انتقال کرگئے

منظور جونیئر کی میت رقم کی ادائیگی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ورثاء کے حوالے کردی
شائع 29 اگست 2022 04:45pm
بل ادائیگی تک میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو — فائل
بل ادائیگی تک میت دینے سے انکار کردیا تھا۔ فوٹو — فائل

لاہور: لیجنڈری ہاکی اولمپیئن منظورجونیئر 64 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کرگئے۔

منظور جونیئر کو آج صبح دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق منظور جونیئر کو تین اسٹنٹ ڈالے گئے لیکن کچھ گھنٹے بعد وہ انتقال کرگئے۔

منظور جونیئر کے بیٹے کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے چند گھنٹوں میں چار لاکھ کا بل بنایا، جنہوں نے بل کی ادائیگی تک میت دینے سے انکار کردیا تھا۔

بعدِ ازاں اولمپئین منظور جونیئر کی میت رقم کی ادائیگی کے بعد اسپتال انتظامیہ نے ورثاء کے حوالے کردی۔

lahore

Olympian

ہاکی

manzoor junior