Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

سعودی قیادت کا صدر پاکستان کو خط، سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لکھا کہ سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔
شائع 29 اگست 2022 09:29am
دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی ولی عہد فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

سعودی قیادت شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمدبن سلمان نے صدر پاکستان عارف علوی کے نام تعزیتی خط لکھ دیا۔

خط میں پاکستان کےاندر حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ پاک پاکستان کو مشکلات سے بچائے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے لکھا کہ سیلاب کے باعث جاں بحق افراد پر بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، سیلاب کے باعث جو افراد بے گھر اور زخمی ہوئے ہیں ان کے لیے دعاگو ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان میں آنے والے سیلاب اور بارشوں کے سبب ہونے والی تباہ کاریوں کے بعد دنیا بھرکے ممالک نے انسانی ہمدردری کے تحت سیلاب متاثرین کی امداد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Saudia Arabia

Saudi Crown Prince

Mohammad Bin Salman

Shah Salman Bin Abdul Aziz

Dr Arif Alvi