Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لفافو! کان کھول کر سن لو،عمران کی صحافیوں پر تنقید

تنقید کے ردعمل میں سلیم صافی نےعمران خان کو "عمران لفافی" کہہ دیا
شائع 28 اگست 2022 03:29pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز جہلم جلسے میں لفافہ صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

پنجاب کے شہرجہلم میں جلسے عام سے خطاب کے دوران صحافیوں پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اخباروں کے اندرکمپین چل رہی ہے، فرینڈلی میڈیا، لفافے والے صحافی، ایک میڈیا ہاؤس جو ہمیشہ پیسے لیکرچوروں کا تحفظ کرتا ہے۔

پی ٹی آئی چئیرمین نے تنقید کرتے ہوئے جلسے کے شرکاء سے پوچھا کہ آپ جانتے ہیں کہ لفافہ صحافی کون ہے؟ فرینڈلی میڈیا ہاؤس کون ہے؟

خطاب کے دوران عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس وقت سیاست نہیں کرنی چاہئے، جلسے نہیں کرنے چاہئے، لفافو! کان کھول کر سن لو، ضمیر فروش صحافیو! سن لو! میں سیاست نہیں کررہا، میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہا ہوں۔

عمران خان کا بیان، سلیم صافی آگ بگولہ ہوگئے

عمران خان کے بیان پر معروف صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے پی ٹی آئی چئیرمین کو عمران لفافی قرار دے دیا۔

سلیم صافی نے تنقید کے تیر چلاتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ “ تمہاری ساری زندگی لفافوں پر گزری ہے، نوازشریف سے پلاٹ لیا، گولڈ سمتھ کے لفافوں سے بچے پال رہے ہو“۔

انہوں نے لکھا کہ تمہارے لفافوں میں جہازاورلینڈ کروزر آتے ہیں، تمہیں حکمرانی بھی لفافوں میں پڑے ووٹوں سے دلوائی گئی۔

سلیم صافی نے مزید لکھا کہ آج جب سیلاب زدگان کی بات آئی ہے تو آپ کو فیڈریزنگ بری لگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان پرتنقید کے بعد ٹوئٹر پرسلیم کے خلاف ٹرینڈ کرنے لگا، جس میں 50 ہزار سے ذائد افراد حصہ لے کرچکے ہیں۔

imran khan

punjab

Saleem Safi

Jhelum Jalsa