Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی: مریم نواز کل سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی

مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ایئر پورٹ سے ملتان کے لیے روانہ ہوں گی۔
شائع 28 اگست 2022 01:57pm
مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا۔ پارٹی ذرائع
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا۔ پارٹی ذرائع فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے کل سے جنوبی پنجاب کا دورہ کریں گی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مریم نواز کل صبح 9 بجے لاہور ایئر پورٹ سے ملتان کے لیے روانہ ہوں گی، پرویز رشید اور دیگر لیگی رہنما بھی مریم نواز کے ہمراہ ہوں گے۔

مریم نواز ملتان کے بعد تونسہ شریف اور راجن پور کا دورہ کریں گی اور سیلاب زدگان سے ملاقات کریں گی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا کے مریم نواز کا دورہ 4 سے 5 دن تک جاری رہے گا اور وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مسلم لیگ ن کی جانب سے پہلے سے جاری امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیں گی۔

مریم نواز سیلاب متاثرین کو سابق وزیراعظم نواز شریف کا اظہار یکجہتی کا پیغام بھی پہنچائیں گی اور جنوبی پنجاب میں پارٹی کے مرکزی رہنماؤں اور قائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

PMLN

Maryam Nawaz

اسلام آباد

Pakistan Flood