Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ ہائی وولٹیج ٹاکرا: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

قومی ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کئے۔
اپ ڈیٹ 28 اگست 2022 11:43pm

بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایشیا کپ کے میچ میں پاکستان کو شکست دیدی۔

بھارتی ٹیم پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں 5 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ایشیا کپ ٹی 20 کے ہائی وولٹیج میچ کی دوسری اننگ میں بھارتی بیٹس مین رویندرا جڈیجا کی پانچویں وکٹ 141 کے اسکور پر نواز کے ہاتھوں گری، بھارت کی چوتھی وکٹ 89 کے اسکور پر گری تھی، نسیم شاہ نے سوریا کمار یادو کو بولڈ کیا۔

بھارت کی تیسری وکٹ 53 رنز کے اسکور پر گری ، ویرات کوہلی 35 رنز بنا کر محمد نواز کا شکار بنے۔

نواز نے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو 12 رنز پر اپنا شکار بنایا اور 50 رنز کے اسکور پر انہیں بھی پولین لوٹا دیا۔

ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پاکستانی بولر نسیم شاہ نے بھارتی بیٹس مین کے ایل راہول کو ایک رن کے بعد پویلین لوٹا دیا۔

پاکستان کا بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف

پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 147 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی، ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کئے۔

بھونیشور کمار کے 19 ویں اوور میں شاداب خان اور نسیم شاہ یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے، دونوں ایل بی ڈبلیو ہوئے، شاداب خان نے 9 گیندیں کھیل کر 10 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 114 کے اسکور پر اور چھٹی وکٹ 112 کے اسکور پر گری، محمد نواز ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آصف علی نو رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 96 اور پانچویں وکٹ 97 کے اسکور پر گری۔

محمد رضوان 42 گیندوں پر 43 رنز بناکر اور خوشدل شاہ سات گیندوں پر صرف دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 87 کے اسکور پر گری، افتخار احمد 28 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 42 کے اسکور پر فخر زمان کی گری تھی، جو 10 رنز بنا کر پولین لوٹے۔

پاکستان کی پہلی وکٹ کپتان بابر اعظم کی 15 رنز کے اسکور پر گری تھی۔

بھارت کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

بھارت نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے، ہماری ٹیم میں تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز ہیں۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ دنیش کارتک بطور وکٹ کیپر بلے باز ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے اس ہائی وولٹیج میچ سے فاسٹ بولر نسیم شاہ ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے۔

نسیم شاہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے 96ویں پلیئر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔

خیال رہے کہ ٹی 20 کی طرز پر کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2022 کا آغاز گزشتہ روز متحدہ عرب امارات میں ہوچکا ہے، جس کے پہلے میچ میں افغانستان نے میزبان سری لنکا کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر دیگر ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

ایشیا کپ ٹی20 کا سب سے بڑا مقابلہ آج دبئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا، ایونٹ کے دوسرے ہی میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے کے میچ میں ایک دوسرے پر چھپٹے۔

دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوا، جس میں دونوں ٹیمیں دباؤ کے ساتھ میدان میں اتریں۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم جبکہ بھارتی اسکواڈ کی کپتانی روہت شرما نے کی۔

ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم جونیئر کی خدمات سے محروم رہی، ان کی جگہ محمد حسنین اور حسن علی کو متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔

گرین شرٹس کی بیٹنگ پاور میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان ، فخر زمان ، خوشدل شاہ ، آصف علی اور حیدر علی کے علاوہ شاداب خان اور محمد نواز بھی شامل تھے، امید تھی کہ دونوں اسپین بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی کردار نبھائیں گے۔

فاسٹ بولنگ میں حارث رؤف کے ساتھ نسیم شاہ رہے، پلیئنگ الیون میں محمد حسنین کے بجائے شاہنواز دھانی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم میں کوہلی، روہت شرما، کے ایل راہول تو بیٹنگ میں کمال دکھائیں گے جبکہ بولنگ میں بھی ان کے پاس ایک سے بڑھ کرایک پیسر اور اسپنرز موجود ہیں۔

پاکستان کی فائنل الیون بھی فائنل ہو گئی تاہم پلیئنگ الیون کے نام ٹاس سے پہلے ہی سامنے آئیں گے۔

شائقین کرکٹ نے اس بڑے مقابلے میں دونوں ممالک کے بڑے بولرز شاہین شاہ آفریدی اور جسپریت بھمرا کو مِس کیا۔

ایشیا کی 6 بہترین ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت اور ہانگ کانگ کے ساتھ جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، افغانستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ہر گروپ کی ٹاپ 2 ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جس کا آغاز 3 ستمبر سے ہوگا جبکہ سپر فور کی ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

گزشتہ سال 24 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں اسی گراؤنڈ پر بھارت کو پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس سے قبل ایشیا کپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جاتا رہا ہے اور یہ دوسرا موقع ہے جب ایشیاکپ کو ٹی 20 فارمیٹ تک محدود کیا گیا ہو۔

ایشیا کپ 2016 میں مختصر فارمیت میں کھیلا گیا تھا، ٹورنامنٹ کا انعقاد بنگلہ دیش میں ہوا تھا ، جس میں پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 83 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، یہ ہدف بھارتی ٹیم نے 15 ویں اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 بار ایک دوسرے کے مدمقابل آچکی ہیں ،بھارت نے 8 جبکہ پاکستان نے 5 میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ ایک میچ بے نتیجہ رہا۔

بھارت کے خلاف میچ: بابراعظم کے کھلاڑیوں کو اہم مشورے

دوسری جانب بھارت کے خلاف میچ سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کھلاڑیوں کو اہم مشورے دیئے ہیں۔

بابراعظم نے کھلاڑیوں کا جذبہ ابھارتے ہوئے کہا کہ جس طرح پچھلے ورلڈ کپ میں کھیلا، اب بھی اسی طرح کھیلنا ہے، بڑی باتوں سے کچھ نہیں ہوتا گراؤنڈ میں پرفارم کرنا ہوتا ہے، ورلڈکپ کا میچ ماضی کا حصہ بن چکا، ہمارے حوصلے بلند ہیں۔

بابراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ہمارا فاسٹ بولر ہمارے ساتھ نہیں،شاہین شاہ آفریدی دستیاب ہوتے تو بات الگ ہوتی لیکن دیگر بولرز پر مکمل اعتماد ہے، یقین رکھیں اگر وہ پاکستان کے لیے کچھ کرسکتا ہے تو آپ بھی کرسکتے ہیں۔

ایشیا کپ: روہت شرما نے پاکستان کے ساتھ مقابلے کو چیلنجنگ قرار دے دیا

بھارت کے کپتان روہت شرما نے ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ مقابلے کو چیلنجنگ قرار دے دیا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیا ٹورنامنٹ ہے، ماضی میں جو ہوا اسے بھلا دیا، کھلاڑی جیت کے ساتھ ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کے ساتھ مقابلہ چیلنجنگ ہوگا۔

ویرات کوہلی نے بابراعظم کو کرکٹ کی ضرورت قرار دے دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے بابراعظم کو کرکٹ کی ضرورت قرار دے دیا۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ بابر اعظم اس وقت تسلسل کے ساتھ پرفارم کررہے ہیں اور تینوں فارمیٹس کے بہترین بلے باز ہیں، ٹاپ پرفارمر ہونے کے باوجود بھی بابراعظم کے رویے میں کوئی فرق نہیں آیا۔

dubai

Asia cup

asian cricket council

Asia Cup 2022

Pakistan vs India