Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم کا مسلم دوست ممالک سے رابطہ، سیلابی صورتحال پر گفتگو

پاکستان نے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل تیار کی ہے، امید ہےعالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ میں کردار ادا کرے گی
شائع 27 اگست 2022 11:11pm
لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں رکاوٹ ہے۔ فوٹو — فائل
لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں رکاوٹ ہے۔ فوٹو — فائل

وزیراعظم شہباز شریف کا ترکیہ، ایران اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدور سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ٹیلیفونک گفتگو میں شہباز شریف نے مسلم ممالک کے صدور کو مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ملک گیر تباہی کے بارے میں آگاہ کیا۔

اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النیہان نے کا سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی جب کہ قدرتی آفت سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو ہر ممکن مدد کی پیشکش کی۔

وزیراعظم نے ترک صدر رجب طیب اردگان سے بات کرتے ہوئے ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی جس سے انسانی جانوں، ذرائع معاش اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت سے علاقوں میں 5،4 گناہ اور اس سے بھی زیادہ بارش ہوئی، انفرا اسٹرکچر کی تباہی سے لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم نے ایرانی صدر کو بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی فلیش اپیل تیار کی ہے جو 30 اگست 2022 کو شروع کی جائے گی، امید ہےعالمی برادری فلیش اپیل کی فنڈنگ میں کردار ادا کرے گی۔

Shehbaz Sharif

UAE

Turkey

Iran

floods

Pakistan Flood