Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کپ: افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا

106 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 11ویں اوور میں با آسانی سے حاصل کرلیا
شائع 27 اگست 2022 10:16pm
دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو — آئی سی سی
دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو — آئی سی سی

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے میچ میں افغانستان نے سری لنکا کے خلاف 8 وکٹوں سے فتح سمیٹ کر ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔

دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2022 کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جہاں سری لنکن ٹیم 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

106 رنز کا ہدف افغان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 11ویں اوور میں با آسانی سے حاصل کرلیا۔

میچ کی پہلی اننگ میں سری لنکا کی جانب سے بھانوکا راجا پکشے 38 اور چمیکا کرونا رتنے 31 رنز بنا سکے۔ افغانستان کے فضل فاروقی تین، مجیب الرحمان اور کپتان محمد نبی نے وکٹیں حاصل کیں۔

دوسری اننگ میں افغانستان کے رحمان اللہ گرباز 40، حضرت اللہ زازئی ناقابلِ شکست 37 اسکور کرکے نمایاں رہے جب کہ سری لنکن اسپن بولر ونیدو ہسارنگا ایک شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

ایونٹ کا دوسرا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

afghanistan

dubai

Srilanka

Asia Cup 2022