Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خان صاحب کی حکومت آئے گی تو امریکا سے تعلقات ٹھیک کریں گے: زلفی بخاری

ٹرمپ ابھی بھی عمران خان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں
شائع 27 اگست 2022 09:44pm
امریکی حکومت بہت سمجھدار ہے۔ فوٹو — فائل
امریکی حکومت بہت سمجھدار ہے۔ فوٹو — فائل
Zulfi Bukhari Exclusive Interview | Aaj Rana Mubashir Kay Sath | Aaj News

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ابھی بھی عمران خان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔

آج نیوز کے پروگرام ‘آج رانا مبشر کے ساتھ’ میں گفتگو کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ممالک کے درمیان فارن پالیسی اور تعلقات ایک جیسے نہیں رہتے جب کہ ٹرمپ ابھی بھی عمران خان کو اپنا دوست سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت بہت سمجھدار ہے، خان صاحب کی حکومت آئے گی تو امریکا سے تعلقات ٹھیک کریں گے۔

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میں ہر وزارت اچھی کارکردگی نہیں دکھاتی، جیسے شہزاد اکبر احتساب کی ذمہ داری پوری طرح نہیں نبھا سکے۔

عام انتخابات پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت چا ہے گی الیکشن نہ ہوں، کیونکہ انہیں الیکشن میں اپنی سیاسی موت نظر آرہی ہے لیکن یہ غیرمعمولی اتحاد قائم نہیں رہ سکتا۔

Federal govt

imran khan

USA

Srilanka crisis