Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابق امامِ کعبہ کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

اپیل کی عدالت نے خصوصی فوجداری عدالت کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
شائع 27 اگست 2022 06:25pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

دینِ اسلام کے مقدس ترین مقام مکہ مکرمہ کی عظیم مسجد کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو سعودی حکام نے دس سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

انسانی حقوق کے گروپ “پریزنرز آف کنسائینس” کے مطابق، اپیل کی عدالت نے خصوصی فوجداری عدالت کے ابتدائی فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس میں شیخ الطالب کو باضابطہ قید کے بجائے بری کر دیا گیا تھا۔

شیخ صالح الطالب کو ابتدائی طور پر اگست 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 48 سالہ سابق امام کی حراست کے بارے میں کوئی سرکاری وضاحت نہیں تھی، لیکن انسانی حقوق کے گروہوں کا کہنا ہے کہ ان کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب انہوں نے مسلمانوں کے فرض پر خطبہ دیا تھا کہ وہ برائی کے خلاف عوام میں بات کریں۔

یہ ہے وہ خطبہ جو ان کی گرفتاری کی ممکنہ وجہ بن سکتا تھا۔

مبینہ طور پر 2017 سے لے کر اب تک درجنوں مبلغین کو سعودی عرب میں گرفتار کیا جا چکا ہے، جن میں سے کچھ ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے سعودی عرب کے پڑوسی ملک قطر کے خلاف محاصرہ شروع کئے جانے کے دوران خلیجی ریاستوں کے درمیان مصالحت کا مطالبہ کیا تھا ۔

پڑوسیوں کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کے باوجود ان میں سے بہت سے علماء اب بھی جیل میں ہیں۔

گزشتہ ہفتے سعودی حکام نے ڈاکٹریٹ کی طالبہ سلمیٰ الشہاب کو حکومت کے خلاف تنقیدی ٹوئٹس کرنے پر 34 سال قید کی سزا سنائی تھی، جس سے دنیا بھر میں غم و غصہ پھیل گیا تھا۔

Saudia Arabia

imprisoned

Former Imam-e-Kaaba