Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کا سیلاب زدگان کیلئے ریلیف کیمپوں کا قیام

لاہور ڈویژن کے 10 مقامات پر امدادی کیمپ قائم کردیئے جہاں کمانڈر کور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے دورہ کیا
شائع 27 اگست 2022 05:13pm
ریلیف کیمپ قائم کیئے جا چکے ہیں۔ فوٹو — فائل
ریلیف کیمپ قائم کیئے جا چکے ہیں۔ فوٹو — فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج نے سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کیمپ قائم کردیئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی کی جانب سے لاہور ڈویژن کے 10 مقامات بشمول فورٹریس اسٹیڈیم، صدر گول چکر کینٹ پر امدادی کیمپ قائم کئے جا چکے ہیں جہاں لاہور کمانڈر کور لیفٹیننٹ جنرل عبدالعزیز نے دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لاہور میں ورکشاپ اسٹاپ والٹن، ایل ڈی اے اسپورٹس کمپلیکس، بلاک ڈی 2 جوہر ٹاؤن، شیبا پارک وائی بلاک سمیت شبیر شریف چوک ڈی ایچ اے،گریٹر اقبال پارک میں بھی ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے ریلیف کیمپ قصور نزد ڈی سی آفس، شیخوپورہ نزد ڈی سی آفس اور گرلز ہائی اسکول چونیاں میں بھی کیمپوں کو قائم کردیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھی لاہور کے مختلف مقامات بشمول غازی روڈ، جلو موڑ، ہیر کوٹھی بیدیاں روڈ، کھڈیاں روڈ قصور،آر پی ایس قصور اور آر پی ایس کنگن پور میں ریلیف کیمپ قائم کیئے جا چکے ہیں۔

ISPR

COAS

lahore

Rain

floods

Pakistan Flood