عمران خان کی رہائشگاہ کے سرچ وارنٹ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے سرچ وارنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہبازگِل کیس میں عمران خان کے گھراورلینڈ لائن نمبرکا استعمال کیا گیا ہے، تفتیش کے لئے رہائش گاہ کی سرچنگ ضروری ہے۔
اسلام آباد پولیس نے مجسٹریٹ سے اجازت کے لئے درخواست تیارکرلی ہے جبکہ شہباز گِل کیس کی تفتیش مکمل کرنے کے لئے گھرکی تلاشی لینا ہوگی۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو ٹی وی ٹاک شو میں ریاستی اداروں کے سربراہان کےخلاف بیانات کے الزام میں 9 اگست کو بنی گالا کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔
شہبازگل کے خلاف تھانہ بنی گالا میں سٹی مجسٹریٹ کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں اداروں اور ان کےسربراہوں کے خلاف اکسانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔
Comments are closed on this story.