Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان، اسدعمر، فوادچوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس چیلنج

الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو طلب کررکھا ہے۔
اپ ڈیٹ 27 اگست 2022 12:31pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور رہنماؤں اسد عمر، فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کی جانب سے توہین عدالت کا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان سمیت تینوں رہنماؤں کو 30 اگست کو طلب کررکھا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس بلاجواز اورغیر قانونی ہے۔

درخواست دائرکرنے کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ توہین عدالت کا اختیار صرف عدالت کو ہے، الیکشن کمیشن من مانے فیصلے کرے گا تو تنقید کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا عمران خان سے فنڈز اکٹھا کرنے کی اپیل کر رہی ہے، کے پی حکومت اپنے عوام کے لیے حق مانگ رہی ہے، وفاقی حکومت طاقت سے کے پی حکومت کو دبا نہی سکتی۔ حکومت کی نااہلی سے ملک کو مشکل حالات کا سامنا ہے،یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ اب تک آئی ایم سے معاہدہ نہ ہوسکا۔

وفاقی وزیرخزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسدعمرنے کہا کہ مفتاح اسماعیل اپنی ناکامی کاملبہ پی ٹی آئی پرڈال رہے ہیں، ان کی نااہلی کی گواہی تو نوازشریف بھی دے رہے ہیں۔

پس منظر

الیکشن کمیشن نے 19 اگست کو عمران خان ،اسد عمر اور فواد چوہدری کو نوٹسز جاری کیے تھے، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔

تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔

fawad chaudhry

asad umar

imran khan

Sindh High Court