Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگائی کی شرح تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا
شائع 26 اگست 2022 05:58pm
7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو — فائل
7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فوٹو — فائل

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 44.58 فیصد پر پہنچ گئی۔

قومی ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 23 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رواں ہفتے ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں 47 روپے، پیاز فی کلو 35 روپے، آلو کی فی کلو قیمت میں تین روپے 88 پیسے اضافہ ہوا۔

فی درجن انڈے 7 روپے، ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر51 روپے، بچوں کے خشک دودھ کا 390 ملی گرام پیکٹ ساڑھے آٹھ روپے، برائلر مرغی کی فی کلو قیمت میں دو روپے جب کہ 20 کلو آٹے کا تھیلہ 7روپے مہنگا ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے دال مونگ، ماش، جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ صرف 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان

economic crisis

Inflation