Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال

رجسٹرار آفس ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا۔
اپ ڈیٹ 31 اگست 2022 09:21am
عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔ شوکاز نوٹس
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
عمران خان 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔ شوکاز نوٹس فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کرتے ہوئے 31 اگست کو طلب کر لیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس سے جاری شوکاز نوٹس سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر بھجوایا گیا۔

شوکاز نوٹس کے مطابق عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، انہوں نے تقریر اس وقت کی جب کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھا۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس: عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری، 31 اگست کو طلب

نوٹس کے متن کہا گیا کہ عمران خان نے توہین اور دھمکی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کے لیے کی، انہوں نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔

شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکی دے کرکریمنل اور جوڈیشل توہین کی، وہ 31 اگست کو پیش ہوکر بتائیں کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔

imran khan

Islamabad High Court

pti chairman

registrar office high court