Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

‘زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے رہ گئے’

وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔
شائع 25 اگست 2022 06:48pm

گزشتہ ماہ کے دوران ترسیلات زر، بیرونی سرمایہ کاری اور نان ٹیکس آمد میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ برآمدات، ایف بی آر ریونیو، زرعی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق رواں ماہ اگست کے دوران مقامی سطح پر صارفین کیلئے قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران ڈھائی ارب ڈالرکی ترسیلات رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی کے دوران دو اعشاریہ سات ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس جولائی میں گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں ترسیلات زرمیں 7.8 فیصد کمی ہوئی، جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں 95.1 فیصد کی کمی ہوئی اور نان ٹیکس آمدنی میں ماہ جولائی میں 21.5 فیصد کی کمی ہوئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 13 ارب 42 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے رہ گئے۔ جولائی 2021-22 میں زرمبادلہ کے ذخائر 27 ارب 34 لاکھ 30 لاکھ ڈالر تھے۔

جولائی 2021-22 سے اب تک ڈالر 53.23 روپے مہنگا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایف بی آر محصولات میں ماہ جولائی میں 10.2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں مالیاتی خسارہ 3403 ارب سے بڑھ کر 5260 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

پاکستان

Foreign Exchange

Monthly Economic Update

Ministry of Finance