Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

منظور وسان الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار

عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
شائع 25 اگست 2022 03:10pm

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

سپریم کورٹ میں منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کی۔

منظور وسان کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید پیش ہوئے۔

عدالت نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اپیل منظور کر لی۔

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کو الیکشن لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا۔

منظور وسان 2018 کے انتخابات میں پی ایس 27 خیرپور سے امیدوار تھے۔

Khairpur Mir's

Manzoor Wassan

Election Tribunal