Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی عدالت آمد پر دھکم پیل

بد مزگی کے دوران واک تھرو گیٹ ٹوٹ گیا
شائع 25 اگست 2022 03:07pm
اسکرین گریب تصویر آج نیوز
اسکرین گریب تصویر آج نیوز

پاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں حاضرہوئے۔

عمران خان کے عدالت پہنچتے ہی بد مزگی دیکھنے میں آئی اوراس دوران دھکم پیل ہوئی جس کی وجہ سے واک تھرو گیٹ ٹوٹ گیا۔

ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز دھکوں کی زد میں سب سے زیادہ آئے، جنہیں دھکیل کرآگے پہنچایا گیا، جس کے بعد واک تھرو گیٹ بھی گرگیا۔

عدالت کے ایس او پیز کے تحت عمران خان کی گاڑی کو جوڈیشل کمپلیکس میں آنے کی اجازت نہیں ملی، تو وہ پیدل چل کر کمرہ عدالت تک گئے۔

واضح رہے کہ عمران خان پرالزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد میں ریلی سے خطاب کے دوران نفرت انگیز تقریر کے ذریعے عوام کو بغاوت پراکسایا تھا۔

pti

imran khan

Islamabad High Court