Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ حکومت سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی کارروائیوں کی رپورٹ طلب

سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 6 ستمبرتک ملتوی کردی
شائع 25 اگست 2022 01:32pm
چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب کومتاثرین کی مددکرنی چاہئے، تصویر اے ایف پی
چیف جسٹس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب کومتاثرین کی مددکرنی چاہئے، تصویر اے ایف پی

سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے متعلق امدادی کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں بارشوں اور سیلاب متاثرین کی بحالی اورریلیف سے متعلق سماعت ہوئی۔

درخواست گزارکا کہنا تھا کہ حکومتی فنڈزاورامداد تاحال متاثرین تک نہیں پہنچی ہیں، متاثرین کو فوری راشن اورخیموں کی ضرورت ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہماری ہدایت پرڈسٹرکٹ ججزمتاثرین کی مدد کیلیے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کونوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے امدادی کارروائیوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 6 ستمبرتک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب کومتاثرین کی مددکرنی چاہئے۔

Sindh High Court

Sindh floods

Sindh Rains