Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے 4 ہزار ٹکٹس آج فروخت ہوں گے

شائقین کے لیے پاک بھارت سنسنی خیز مقابلے کو دیکھنے کا سنہرا موقع
شائع 25 اگست 2022 11:13am
تصویر، آئی سی سی
تصویر، آئی سی سی

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ کے ٹکٹس آج سے فروخت کیے جائیں گے۔

آئی سی سی کی کے مطابق اسٹینڈنگ روم کے چار ہزارٹکٹس آج سے فروخت کیے جائیں گے، جس کے فی ٹکٹ کی قیمت 30 ڈالر ہے، جو پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر شائقین کے لیئے دستیاب ہوں گے۔

اس سے قبل 23 اکتوبر کو روایتی حریفوں کے میچ کے ٹکٹس فروری میں ونڈو کھلتے ہی صرف 5 منٹ میں ہی فروخت ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبرتک کھیلا جائے گا، جبکہ پاک بھارت میچ 23 اکتوبر کو ہوگا۔

cricket

پاکستان

T20 World Cup

Pakistan vs India