Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فخر ہے کہ فیفا ورلڈ کپ کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ اسٹیڈیم 974 کا دورہ کیا۔
شائع 24 اگست 2022 06:39pm
اسٹیڈیم پہنچنے پر شہباز شریف کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ن ٹوئٹر
اسٹیڈیم پہنچنے پر شہباز شریف کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مسلم لیگ ن ٹوئٹر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال “الریحلہ”پاکستان میں بنایا گیا ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے آج قطر کے شہر دوحہ میں فیفا ورلڈ کپ “اسٹیڈیم 974” کا دورہ کیا۔

اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا اور انہیں فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2022: پاک فوج سیکیورٹی میں معاونت فراہم کرے گی

انہوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کی شان و شوکت اور اس سے منسلک سہولیات کی تعریف کی، جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے ۔

وزیر اعظم نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا ۔

شہباز شریف نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو بھی سراہا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال“الریحلہ“ جو کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے ۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے قطر اور پاک فوج کے درمیان میگا ایونٹ درمیان “فیفا ورلڈ کپ 2022” کی سیکیورٹی کی فراہمی کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دی تھی۔

کابینہ کی جانب سے یہ منظوری وزیر اعظم شہباز شریف کے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر 23 اور 24 اگست کو ہونے والے دورہ قطر سے عین قبل دی گئی تھی۔

pakistan army

qatar

PM Shehbaz Sharif

FIFA World Cup 2022