Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جو بائیڈن نے یوکرین کو 3 بلین ڈالر فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا

اسلحے اور دیگر آلات کے لیے 3 بلین ڈالر کی امداد دی جائے گی۔
شائع 24 اگست 2022 06:28pm

امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 3 بلین ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان کردیا۔

اپنے ایک بیان میں صدر جو بائیڈن نے یوکرین کی کے لیے واشنگٹن کے عزم کی مضبوطی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلحے اور دیگر آلات کے لیے 3 بلین ڈالر کی امداد دی جائے گی تاکہ کیف طویل مدت تک اپنا دفاع جاری رکھ سکے۔

بائیڈن نے کہا کہ نئے فنڈز ایئر ڈیفنس سسٹمز اور گولہ بارود کے ساتھ ساتھ روسی ڈرونز کا مقابلہ کرنے کے لیے ریڈارز اور سسٹمز کے لیے ہوں گے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکہ یوکرین کے عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے کیونکہ وہ اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یوکرین-روس جنگ دوسری جنگ عظیم کے بعد یورپ کی سب سے بڑی لڑائیوں میں دونوں طرف کے ہزاروں فوجی اور ہزاروں شہری مارے جا چکے ہیں۔

Joe Biden

US President

Aid

Russia Ukraine War