Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنوں پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج کردئیے

پولیس کو ثبوت مل گئے ہیں، تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے تھے، وزیرداخلہ پنجاب
شائع 24 اگست 2022 05:45pm
پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں پر درج 25 مئی کے مقدمات خارج کردئیے۔

پنجاب حکومت کی جانب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، 25 می کو لانگ مارچ کے دوران تشدد کے واقعات میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر درج مقدمات خارج کر دئیے گئے۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر کا کہنا ہے کہ لاہور میں 14 مقدمات پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف درج کیے گئے تھے، پولیس کو ثبوت مل گئے ہیں، تمام پرچے جھوٹے اور سیاسی بنیادوں پر درج کیے گئے تھے، 25 مئی واقعہ میں ملوث افسران کے خلاف انکوائریاں لازمی مکمل کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ

وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو ریسپانس ہم نہیں عوام دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل پر تشدد کے ثبوت پہلے دن سے ہمارے پاس موجود تھے، عدالت کے طلب کرنے پر ہی تشدد کے ثبوت پیش کیے۔

یاد رہے کہ 21 اگست کو پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 25 مئی کو درج کیے گئے جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت نے 25 مئی کو ہمارے کارکنوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے جھوٹے مقدمات درج کیے ،جو اب خارج ہوں گے۔

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمے درج کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

lahore

pti long march

pti leaders

Hashim Dogar

interior minister punjab