Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امیتابھ بچن ایک بار پھرکرونا کا شکار

اداکار نے اپنے مداحوں کو خود اطلاع دی
شائع 24 اگست 2022 10:54am

بالی ووڈ اداکارامیتابھ بچن دو سال بعد ایک بار پھرعالمی وبا کرونا کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پرمتحرک رہنے والے امیتابھ بچن نے مداحوں کو اپنی ٹویٹ میں اس بات کی اطلاع دی۔

بالی ووڈ لیجنڈ نے درخواست کی کہ جو لوگ مجھ سے قریب رہے یا جنہوں مجھ سے ملاقات کی ان سے درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

تاہم امیتابھ بچن کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ اسپتال میں ہیں یا گھرپرہی قرنطینہ کررہے ہیں۔

اداکار اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں اور تب انہیں ممبئی کے لیلا وتی اسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا تھا۔

امیتابھ بچن کے علاوہ ان کے بیٹے اداکارابھیشیک بچن، بہو اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اداکار کی آنے والی فلموں میں ایان مکھرجی کی “براہمسترا پارٹ ون: شیوا”، وکاس بہل کی “گڈ بائے”، “اونچائی” اور “پروجیکٹ”شامل ہیں۔

Bollywood

corona

Amitabh Bachchan