Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج نیوز کی خبر کے بعد پاک فوج گلوکار وہاب بگٹی کے گاؤں پہنچ گئی

کوک اسٹوڈیو میں 'کنایاری' گانے والے گلوکارکا گھرسیلاب میں بہہ گیا تھا
اپ ڈیٹ 24 اگست 2022 10:31am
علاج معالج کر کے ان کو مفت ادویات فراہم کیں۔ فوٹو — اسکرین گریب
علاج معالج کر کے ان کو مفت ادویات فراہم کیں۔ فوٹو — اسکرین گریب

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں سیلاب کی تباہکاریوں کو اُجا گر کرنے پر کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب بگٹی نے آج نیوز کا شکریہ ادا کیا۔

بلوچستان کے معروف گلوکار وہاب بگٹی کی آج نیوز میں خبر نشر ہونے کے بعد پاک فوج کے بریگیڈیئر مرتضٰی اور ایف سی 72 ونگ کے کرنل کمانڈنٹ احمد خان فوری طور پر سیلاب سے متاثر وہاب علی بگٹی کے گاوں پہنچ گئے جہاں ان کی موجودگی میں لوگوں میں راشن اور ٹینٹ تقسیم کیئے گئے۔

پاک فوج نے متاثرین کے لئے علاقے میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیا جہاں پر ایف سی کے طبی ماہرین نے متاثرین کا علاج معالج کر کے انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔

بریگیڈیئر مرتضٰی اور ایف سی 72ونگ کے کرنل کمانڈنٹ احمد نے گلوکار وہاب بگٹی سے ملاقات کر کے انہیں یقین دھانی کرائی کہ ہم مصیبت کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔

واضع رہے کہ گزشتہ روز آج نیوز کی ٹیم نے گلوکار وہاب بگٹی کے گاوں جا کر بارشوں سے متاثر ہونے والے ان کے گھر و علاقے کی کوریج کی تھی۔

AAJ NEWS

pakistan army

Balochistan flood

wahab bughti