Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بارش کی پیشگوئی، سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیل کا اعلان

محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے میں شدید بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر 24 (کل) اور 25 اگست بروز جمعرات کو تمام اسکول و کالجز بند رہیں گے
شائع 23 اگست 2022 09:42pm
تعلیمی اداروں میں دونوں روز عام تعطیلات ہوں گی۔ فوٹو — فائل
تعلیمی اداروں میں دونوں روز عام تعطیلات ہوں گی۔ فوٹو — فائل

سندھ حکومت نے بارش کی صورتحال کے پیشِ نظر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے میں شدید بارش کی پیشگوئی کے پیشِ نظر 24 (کل) اور 25 اگست بروز جمعرات کو تمام اسکول و کالجز بند رہیں گے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر حیدر آباد کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامے میں بتایا گیا کہ محکمہ موسمیات نے صوبے میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، لہٰذا ضلع کے احاطے میں موجود تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں دونوں روز عام تعطیل ہوگی۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ نے چند دنوں قبل بھی صوبے میں بارش کی پیشگوئی کی وجہ سے تمام اسکول و کالجز میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

karachi

sindh

Schools

rain preduction

holiday