Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

عوام سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں، احسن اقبال کی ہدایت

سیلاب سے 800 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 1500 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد محموظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں
شائع 22 اگست 2022 08:12pm
اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں۔ فوٹو —اسکرین گریب/ پی ٹی وی
اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں۔ فوٹو —اسکرین گریب/ پی ٹی وی

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین 25 ہزار روپے فی خاندان ہنگامی امداد دی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے صوبوں میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک سیلاب سے 800 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 1500 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد محموظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ وفاق صوبائی حکومتوں کی بھرپور معاونت کر رہا ہے، نیشنل ڈیزاسٹر میجنمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے اسٹاک میں موجود تمام ٹینٹ صوبوں کو فراہم کردیئے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو 25 ہزار روپے فی خاندان ہنگامی امداد، جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے فی کس جب کہ انہیں کھانے پینے و دیگر اشیائے ضروریہ فراہم کی جارہی ہیں۔

انہوں نے عوام کو سیلاب متاثرین کیلئے امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مخیر حضرات آگے بڑھ کر ان لوگوں کی مدد کریں اور عوام پرائم منسٹر ریلیف فنڈ میں بھی اپناحصہ ڈالیں۔

Ahsan Iqbal

NDMA

Balochistan flood

sindh flood