Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عمران خان کیخلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ

کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جو کل عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا
شائع 22 اگست 2022 06:40pm
فیصلہ تمام ججز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل
فیصلہ تمام ججز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: دارالحکومت کی اعلیٰ عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ ہائی کورٹ کے تمام ججز کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کیس کی سماعت کے لئے لارجر بنچ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے جس میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں جو کل عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کرے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ایف نائن پارک میں شہباز گل کے لٸے احتجاجی جلسے سے خطاب میں عمران خان نے شہبازگل کا ریمانڈ دینے والی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کا نام لے کر دھمکی دی تھی کہ وہ ان کو دیکھ لیں گے۔

پولیس افسران اور عدلیہ کے خلاف بیانات دینے پر عمران خان کے خلاف گزشتہ روز مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

مقدمہ دہشت گردی کی دفعہ 7 انسداد دہشدگردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو دھمکی دینے کے خلاف درج ہونے والے دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کی 3 روزہ راہداری ضمانت منظور کی ہے۔

pti

imran khan

Islamabad High Court

pti rally