فیصل آباد طالبہ تشدد کیس: مرکزی ملزم کے گھر سے ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نکلا
فیصل آباد میں میڈیکل کی طالبہ خدیجہ پر تشدد اور انسانیت سوز واقعہ کے مرکزی ملزم شیخ دانش کے گھر سے ملنے والا اسلحہ غیر قانونی نکلا، جس پر پولیس نے شیخ دانش کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف ناجائز اسلحہ کے مزید تین مقدمات ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ ویمن میں درج کروا دئیے۔
متاثرہ خدیجہ کو بھائی سمیت اغواء اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار چار ملزمان طیب، اصغر، فیضان اور شعیب کو پولیس نے تین روزہ جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر عدالت میں پیش کیا۔
پولیس نے ملزمان سے موبائل فونز، نقدی زیورات،. ہمراہی ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ریکارڈ پیش نہ ہونے پر ملزمہ ماہم کی ضمانت کی درخواست بغیر سماعت کے 24 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت نے تفتیشی کو آئندہ پیشی پر ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔
دوسری جانب مدعیہ طالبہ کا بیان چھ روز گزرنے کے بعد بھی ریکارڈ نہیں ہو سکا۔
پولیس نے کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے بچنے کیلئے خدیجہ کا بیان ویڈیو لنک پر ریکارڈ کرنے کی استدعا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس نے ملزمان کی عدالت میں پیشی کے وقت سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔
Comments are closed on this story.