پی ٹی آئی سے سیکھیں: ن لیگ کے لیے ریحام خان کا مشورہ
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے عمران خان کے حالیہ بیانات اوران کی گرفتاری کے امکان پرآنے والے ردعمل کے تناظرمیں مسلم لیگ ن کو ایک مشورہ دیا ہے۔
اسلام آباد میں شہبازگل کی گرفتاری کے خلاف نکالی جانےوالی ریلی سے خطاب میں عمران خان کی جانب سے استعمال کیے جانے والےالفاظ کاحوالہ دینے والی ریحام خان نے اپنی ٹویٹ میں عمران خان کے لیے“بُزدل“ کا لفط استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ، “ جن تین لوگوں کی شہ پر پولیس افسران، خاتون جج کو دھمکیاں اور فوج میں بغاوت کا شو شہ چھوڑا گیاوہ یہ جان لیں کہ یہ طوفان بدتمیزی ان کا گھیراؤ بھی کرے گا“۔
جن تین لوگوں کی شہ پر بزدل نیازی نے پولیس افسران، خاتون جج کو دھمکیاں اور فوج میں بغاوت کا شو شہ چھوڑا وہ یہ جان لیں کہ یہ طوفان بدتمیزی ان کا گھیراؤ بھی کرے گا۔ اس ملک سے اپنے آپ کو بڑا سمجھنے کی اس بد زبان اور منافق شخص کی غلط فہمی بہت جلد دور ہو جائے گی۔
— Abubakar Umer (@abubakarumer) August 20, 2022
عمران خان کوکڑی تنقید کا نشانہ بنانے والی ریحام کے مطابق ان کی غلط فہمی بہت جلد دور ہوجائے گی۔
گزشتہ رات عمران خان کی گرفتاری کی اطلاعات کے بعد بنی گالہ میں پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جمع ہوئی جس پرریحام خان نے پی ٹی آئی کی سب سے بڑی حریف جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو “ بُری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ“ کا فن سیکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ن لیگ کو سمجھنا چاہیے اچھی طرزحکومت کے ساتھ ساتھ فعال عوامی رابطے بھی ضروری ہیں۔
مسلم لیگ ن کو انتشار خان سے بری پراڈکٹ کی زبردست مارکیٹنگ کرنے کا فن سیکھنا چاہیے اور مسلم لیگ ن کو یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ اچھی گورننس کے ساتھ ساتھ فعال PR کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ 2/3
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 21, 2022
ریحام نے ن لیگ پرواضح کیا کہ وہ رہنما کی گرفتاری پرسہولت دینے کے بجائے مزاحمت کرنا پی ٹی آئی والوں سے سیکھیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کو PTI سے سیکھنا چاہیے کہ کس طرح ایک رہنما کی گرفتاری پر مزاحمت کی جاتی ہے، سہولت نہیں دی جاتی۔ لڑنا ہی سیاست ہے!!
— Reham Khan (@RehamKhan1) August 21, 2022
3/3
عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے مزید لکھا کہ، “لڑنا ہی سیاست ہے”۔
Comments are closed on this story.