Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بابراعظم نے ون ڈے کرکٹ میں ایک اورسنگ میل عبورکرلیا

بابر اعظم ون ڈے کیرئیر کی ابتدائی 90 اننگزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔
شائع 22 اگست 2022 01:27pm
بابراعظم نے90 اننگز میں سب سے زیادہ  4 ہزار 664 رنزاسکورکئے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذی نیوز
بابراعظم نے90 اننگز میں سب سے زیادہ 4 ہزار 664 رنزاسکورکئے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ذی نیوز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، وہ ون ڈے کیرئیرکی ابتدائی 90 اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بن گئے۔

نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بابراعظم نے 91 رنز کی اننگز کھیل کر91 میچز کی 90 اننگز میں سب سے زیادہ 4 ہزار 664 رنزاسکورکئے۔

ان سے قبل جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے ابتدائی 90 اننگز میں 4 ہزار 556 رنزبنائے تھے۔

بابراعظم نے اس سے پہلے بھی کئی بڑے ریکارڈز اپنے نام کئے ہیں ، بابر نے بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی کو کئی ریکارڈز میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ایک روز میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 9 رنز سے شکست دے کر 3ایک روزہ میچز کی سیزیز میں کلین سویپ کیا تھا۔

Baber Azam

odi series

clean sweep

pakistan vs netherlands