Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای کا 6 سال بعد ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات نے 2016 میں تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لیے تھے۔
شائع 22 اگست 2022 09:20am
اماراتی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اماراتی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے 6 سال بعد ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اماراتی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اور حسین امیر عبداللہیان نے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

یو اے ای حکام کے مطابق سیف محمدالزابی آئندہ چند روز میں ایران میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2016 میں تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کر لیے تھے۔

UAE

Iran

diplomatic relations