Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوک اسٹوڈیو میں “کنایاری” گانے والے وہاب بگٹی کا گھربھی سیلاب میں بہہ گیا

گلوکار صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث اہل خانہ کے ہمراہ کُھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور
اپ ڈیٹ 22 اگست 2022 11:26am
اس گانے کو کیفی خلیل نے مکمل کیا تھا۔ فوٹو — فائل
اس گانے کو کیفی خلیل نے مکمل کیا تھا۔ فوٹو — فائل

کوک اسٹوڈیو میں ایک گانے سے مقبولیت حاصل کرنے والے گلوکار وہاب علی بگٹی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ٹوئٹ کے مطابق گلوکار وہاب علی بگٹی بھی بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی تباہکاریوں سے متاثر ہوگئے، سیلابی ریلے نے ان کا کچی مٹی سے بنا گھر بھی تباہ کردیا۔

وائرل ہونے والی ٹوئٹ میں کنا یاری گانا گانے والے گلوکار وہاب علی بگٹی کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں سیلابی صورتحال کے باعث اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کُھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کی جاجی خان آرٹسٹ اکیڈمی سے میوزک کی تعلیم حاصل کرنے والے وہاب علی بگٹی نے کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ‘کنا یاری’ کے ابتداء میں پرفارم کیا جس کے بعد اس گانے کو کیفی خلیل نے مکمل کیا تھا۔

یاد رہے کہ کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں بلوچی گانا ‘کنا یاری’ 19 جنوری 2022 کو ریلیز ہوا تھا جسے اب تک 20 ملین سے زائد بار سُنا اور دیکھا جاچکا ہے۔

singer

coke studio

Balochistan flood