Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید

شہداء کی نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر ملٹری افسران شریک ہوئے
شائع 21 اگست 2022 08:42pm
زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ فوٹو — فائل
زخمی جوانوں کو سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کردیا گیا۔ فوٹو — فائل
Breaking News | Pak fauj ki gari ko bagh kay elaqay shujaabad kay qareeb hadsa | Aaj News

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی کی گاڑی کو آزاد کشمیر کے شہر باغ میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 9 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی ایک گاڑی باغ کے علاقے شجاع آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، فوجی گاڑی معمول کی فوجی ڈیوٹی کے دوران ایک نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 9 فوجی شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہداء کی نمازِ جنازہ میں کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد سمیت دیگر ملٹری افسران شریک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ تمام شہداء کی نماز جنازہ منگلا گیریژن میں ادا کردی گئی اور ان کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کئے جائیں گے جہاں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انہیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

azad kashmir

ISPR

پاکستان

army officers martyred