Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کیخلاف خاتون جج اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

وزارت داخلہ نے رائے مانگی کہ عمران پر الگ سے مقدمہ درج ہوگا یا انہیں شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے
اپ ڈیٹ 21 اگست 2022 11:39pm
شہباز گل والے مقدمے میں ہی انہیں نامزد کیا جائے۔ فوٹو — فائل
شہباز گل والے مقدمے میں ہی انہیں نامزد کیا جائے۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج اوراعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں دینے پردہشت گردی کی دفعہ 7 انسداد دہشدگردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں وزارت قانون اور اعلیٰ پولیس افسران بھی شریک ہیں جس میں عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کے حوالے سے آپشنز پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک واقعے کے دو مقدمے نہیں ہوسکتے، شہباز گل کے حق میں نکالی گئی ریلی دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزارت داخلہ نے وزارت قانون سے دو آپشنزپر رائے مانگی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ نے رائے مانگی کہ عمران پر الگ سے مقدمہ درج ہوگا یا انہیں شہباز گل کیس کا حصہ بنایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اور وزارت قانون کی رائےکے بعد عمران خان کے خلاف کارروائی کے معاملے پر فیصلہ کیا جائے گا۔

pti

Interior Minister

imran khan

law minister

options