Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے کو اشتہارکیوں پسند نہیں آیا؟

سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں کی قطار لگ گئی
شائع 21 اگست 2022 04:04pm
سوشل میڈیا صارفین مونس الٰہی پر پھٹ پڑے، تصویرفائل
سوشل میڈیا صارفین مونس الٰہی پر پھٹ پڑے، تصویرفائل

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہی کے صاحبزادے مونس الٰہی کی ٹویٹ نے سوشل میڈیا پرایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

مونس الٰہی نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹراکاؤنٹ سے ٹوئٹ میں سڑک پرلگے پیپسی کے ایک اشتہار کے بِل بورڈ کی تصویر شیئرکی، جس قومی کرکٹرزاداکاری کرتے نظرآرہے ہیں، جبکہ باؤلر محمد عرفان کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے۔

مونس الٰہی کو بِل بورڈ کے کونے پر رومن اردو لکھا جملہ ‘دل مانگے ابھی’ پسند نہیں آیا۔

انہوں نے اپنے دل کی بھڑاس نکالتے ہوئے لکھا کہ “بعض ٹی وی، اخبار و بل بورڈ اشتہارات میں اردو عبارات کو رومن رسم الخط میں تحریرکرنا غلط ہے”۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے نے اپنی خواہش ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ سوچ رہے ہیں کہ قانون سازی کے ذریعے اسے بند جائے تاکہ ہماری اگلی نسلیں ہماری قومی زبان اردو لکھنے اور پڑھنے پر زور دیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مونس الٰہی کی ٹوئٹ پر تبصروں کی قطار لگ گئی۔

cm punjab

Moonis Elahi

Parvez Elahi