Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔
شائع 21 اگست 2022 02:55pm
اسلام آباد کے شہری محمد ساجدنےعمران خان کی نااہلی کی درخواست دائرکر رکھی ہے ۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
اسلام آباد کے شہری محمد ساجدنےعمران خان کی نااہلی کی درخواست دائرکر رکھی ہے ۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق پیر کو سماعت کریں گے۔

اسلام آباد کے شہری محمد ساجدنےعمران خان کی نااہلی کی درخواست دائرکر رکھی ہے ۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے اسلام آباد میں درخواست جمع

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان نےکاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں، چیئرمین پی ٹی آئی نےبیٹی کوکاغذات نامزدگی میں ظاہرنہیں کیا۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے اسلام آباد کے تھانہ رمنہ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی۔

درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر وکیل ضیا الرحمان گوندل نے جمع کرائی تھی، جس میں مؤقف اپنایا تھا کہ عمران خان نے ایف نائن جلسے میں عدلیہ، فوج اور پولیس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے ذریعے عوام کو بغاوت پر اکسایا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جائے۔

imran khan

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court