Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریسکیو اہلکار نے نومولود بچے کے کان میں اذان دے دی

ایمبولینس میں بچے کی پیدائش، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 21 اگست 2022 03:20pm
ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر اسکرین گریب
ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر اسکرین گریب

عوام کی خدمت کے لئے اپنی جان کی پراہ کیے بغیر ہمیشہ حاضر ہوجانے والے ریسکیو کے اہلکاروں نے انوکھی مثال قائم کردی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تحصیل درابن گاؤں کہاوڑ میں حاملہ خاتون کے ہاں ایمبولینس میں پیدا ہونے والے بچے کے کان میں ریسکیو اہلکار نے اذان دی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ریسکیو 1122 کے اہل کاروں نے نہ صرف سیلابی علاقے میں پھنسی خاتون کو کشتی کے ذریعے ایمبولینس میں منتقل کیا بلکہ بچے کی باحفاظت پیدائش کا انتظام بھی کیا۔

اس کے علاوہ ریسکیو 1122 کے اہل کارنے بچے کی پیدائش کے بعد نومولود کے کان میں اذان دے کراپنے فرائض بخوبی انجام دیے۔

خیال رہے کہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں پنجاب کے متعدد نشیبی علاقے زیرآب آچکے ہیں۔

Dera Ghazi Khan

Heavy rain

Punjab Government