Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مراد سعید کا عمران خان کی سیکورٹی سے متعلق اہم نکشاف

مراد سعید تمام حقائق منظرعام پر لے آئے
شائع 21 اگست 2022 01:47pm
مراد سعید تمام حقائق منظرعام پر لے آئے، تصویر فائل
مراد سعید تمام حقائق منظرعام پر لے آئے، تصویر فائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سیکورٹی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اہم نکشاف کردیا۔

ٹوئٹرپرجاری بیان میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ “اسلام آباد پولیس کو ہٹانے کے بعد سے عمران خان کی رہائش گاہ کی حفاظت پرمعمور پی ٹی آئی کے نوجوانوں (جانثاران عمران خان) کو دھمکی آمیز کالز موصول ہورہی ہیں”۔

ٹوئٹ کے ساتھ مراد سعید نے اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا، جس میں دیکھا جاسکتا ہے ایک پرائیوٹ نمبر سے کال آرہی ہے۔

سیکورٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کوعمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے ہٹنے کو کہا جارہا ہے جبکہ عمران خان ریڈ لائن ہے۔

دوسری جانب معروف اینکر پرسن عمران ریاض خان نے مراد سعید کی ٹوئٹ کو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ “صورتحال کو کہاں لے جایا جا رہا ہے؟ کیا پاکستانی یہ سب تسلیم کریں گے؟”

اس سے قبل اسلام آباد میں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران کا کہنا تھا کہ ہم انسپکٹرجنرل (آئی جی) اسلام آباد اور ڈپٹی انسپکٹرجنرل (ڈی آئی جی) پرکیس کریں گے۔

اسلام آباد

imran khan

Murad Saeed

shahbaz gill