Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایشیا میں کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافہ

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر نے ویکسین لگانے کی اپیل کردی
اپ ڈیٹ 21 اگست 2022 08:59pm
عالمی ادارہ صحت  کے مطابق گزشتہ ہفتے میں صرف 15ہزار اموات ہوئیں۔ تصویر روئٹرز
عالمی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے میں صرف 15ہزار اموات ہوئیں۔ تصویر روئٹرز

دنیا بھر میں کورونا کے نئے کیسز میں 24 فیصد تک کمی ہوگئی، مگرایشیاء میں اموات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ (اے پی) نے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران عالمی سطح پر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تقریباً ایک چوتھائی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اموات میں 6 فیصد کمی ہوئی ہے لیکن ایشیا کے کچھ حصوں میں اموات کی تعداد اب بھی زیادہ ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق گزشتہ ہفتے کورونا وائرس کے 54 لاکھ نئے کیسزرپورٹ ہوئے، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 24 فیصد کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ افریقہ اوریورپ میں تقریباً 40 فیصد اور مشرق وسطیٰ میں ایک تہائی سمیت دنیا بھرمیں کیسز کم ہوئے ہیں جبکہ ایشیا میں کوورونا سے ہونے والی اموات میں بالترتیب 31 فیصدٓ اور 12 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن باقی کئی جگہ کیسز کم یا مستحکم رہے ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریئس نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں صرف 15ہزار اموات ہوئیں۔

جنرل ٹیڈروس نے کہا کہ ہفتے میں 15ہزار اموات مکمل طور پرناقابل قبول ہیں، جب ہمارے پاس کیسزکو روکنے اور جان بچانے کے لیے تمام آلات موجود ہوں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ براہ کرم ویکسین لگوائیں ساتھ بوسٹر شاٹ کی ضرورت ہے تو وہ بھی لازمی لگائیں۔

coronavirus

پاکستان

Covid Testing

ایشیا