Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کی توہین پر نوٹسز جاری

عمران خان کے علاوہ اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں
اپ ڈیٹ 19 اگست 2022 08:30pm
چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔ فوٹو — فائل
چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔ فوٹو — فائل

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو توہینِ الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کے علاوہ اسد عمر اور فواد چوہدری کو بھی توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی رہنماؤں نے مختلف جلسوں، پریس کانفرنسز اور متعدد انٹرویوز کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزمات عائد کیے تھے۔

ترجمان ای سی پی نے بتایا کہ تینوں پارٹی رہنماؤں کو 30 اگست کو ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

pti

ECP

اسلام آباد

imran khan

Show cause notice