Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طلال چوہدری کا شہباز گل کو آسکر دینے کا مطالبہ

شہباز گل کو گندی ایکٹنگ کا آسکرملنا چاہیئے، پی ٹی آئی رہنما ایکٹنگ نہ کریں، جیل جائیں، طلال چوہدری
شائع 19 اگست 2022 02:59pm
دوسروں کی بیماری پر تماشا لگانے والا آج خود تماشا کررہا ہے۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
دوسروں کی بیماری پر تماشا لگانے والا آج خود تماشا کررہا ہے۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
شہباز گل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑارہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو آسکر دینے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ شہباز گل کو گندی ایکٹنگ کا آسکرملنا چاہیئے، دوسروں کی بیماری پر تماشا لگانے والا آج خود تماشا کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل میڈیکل رپورٹس کا مذاق اڑارہا ہے، اصل میڈیکل رپورٹس آچکی، ایکٹنگ نہ کریں، جیل جائیں۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ رپورٹ بتارہی ہے کہ گندی گفتگو کا ڈاکٹر ڈرامے کررہا ہے، میڈیکل رپورٹس کے مطابق شہباز گل بالکل ٹھیک ہے۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کو پیر تک پمزمنتقل کرنے اور ان کا دوبارہ میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا تھا۔

آج ہونے والی سماعت کے لیے جب شہباز گِل کو عدالت لایا گیا تو انہیں ایمبولینس سے اتار کر وہیل چیئر پر بٹھا کر کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس موقع پر شہباز گل کا ماسک اترا ہوا تھا، وہ کھانس رہے تھے اور روتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ میرا ماسک چھین لیا گیا ہے۔

اس سے قبل پمز کے میڈیکل بورڈ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو فِٹ قرار دیتے ہوئے انہیں ڈسچارج کرنے کی سفارش کی تھی۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی صحت تسلی بخش ہے، ان کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں، کورونا نیگیٹو اور خون کےٹیسٹ بھی نارمل ہیں، شہباز گل دمے کے مریض لیکن اس وقت شدید علامات نہیں ہیں۔

شہباز گل کو ڈسچارج کرنے کے فیصلے سے اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا تھا۔

PMLN

shahbaz gill

medical report

talal chaudhry