Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کردیا

پولیو سے بچاؤ کے 2 قطرے آپ کے بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں، شہباز شریف
شائع 19 اگست 2022 11:07am
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا۔
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا۔ فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا افتتاح کردیا۔

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

وزیراعظم کے ساتھ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ،وزیرصحت عبدالقادرپٹیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی تقریب میں موجودتھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک خطرناک مرض ہے، پولیو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کرسکتا ہے، پولیو سے بچاؤ کے 2 قطرے آپ کے بچوں کو تمام عمر کی معذوری سے بچا سکتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آئیں اپنے قوم کے نونہالوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، پولیو ورکرز گھرآئیں تو 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین کے 2 قطرے ضرور پلوائیں، بدقسمتی سے ملک میں مرض ایک بار پھر سامنے آیا ہے، ہم سب مل کر اس موذی مرض کا خاتمہ کریں گے، صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز سخت حالات میں کام کرتے ہیں، پولیو ورکرز کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، مہم کے دوران شہید ہونے والے ورکرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرسکتے، شہدا کی قربانی کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک کے لیے شہید ہونےوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، جنہوں نے نو نہالوں کے مستقبل کے لیے اپنی جان قربان کردی، جو بدترین موسم میں بھی اپنی خدمات ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عبدالقادر پٹیل، مراد علی شاہ اور تمام صوبوں کے وزرائےاعلیٰ کا بھی شکر گزار ہوں، تمام صوبوں میں بھرپور انداز میں انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

Polio Cases

Shehbaz Sharif

پاکستان

اسلام آباد

Polio