Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا مزید چارافراد کی جانیں نِگل گیا

ملک میں 164مریضوں کی حالت تشویشناک ہے
شائع 19 اگست 2022 10:09am

ملک میں کورونا کا پھیلاؤ اب تک نہ رُک سکا جس کی وجہ سے مزید چار افراد کی اموات واقع ہوگئیں۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18ہزار 212 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 510 مثبت کیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 2.80 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ 4 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق 164 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان

COVID19

NIH Pakistan