Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا ون ڈے: پاکستان نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 33.4 اوورز میں با آسانی سے حاصل کرلیا
شائع 18 اگست 2022 09:04pm
محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو — سوشل میڈیا
محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ فوٹو — سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم نے نیدر لینڈز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچز کی سیریز پر اپنی جیت کی مہر لگا دی۔

روٹر ڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے مقابلے میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس میں میزبان ٹیم 44.1 اوورز میں 186 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پہلی اننگ میں بلے بازی کرتے ہوئے نیدر لینڈز کی جانب سے بس دی لید 89، ٹام کوپر 66 رنز اسکور کرکے نمایاں رہے۔ بولنگ میں قومی ٹیم کے گیند بازوں میں ہارث رؤف اور محمد نواز تین، تین جب کہ نسیم شاہ دو شکار کرنے میں کامیاب رہے۔

میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 187 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 33.4 اوورز میں با آسانی سے حاصل کرلیا۔

گرین شرٹس کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نا قابلِ شکست 68، کپتان بابر اعظم 57 اور آغاز سلمان بغیر وکٹ گنوائے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بولنگ میں میزبان ٹیم کے ویون کنگما 2 اور اریان دت ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

اس کے علاوہ میچ میں 10 اوورز میں مد مقابل ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو پویلیئن کی راہ دکھانے کے اعزاز میں محمد نواز میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ 21 اگست بروز اتوار کو روٹر ڈیم میں کھیلا جائے گا۔

PCB

ICC

Baber Azam

pakistan vs netherlands

rotterdam