Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز گل کا اسپتال جانا مکافات عمل ہے: مریم اورنگزیب

عمران خان فورنگ فنڈنگ، توشہ خانہ کے حوالے سے کوئی حساب دینے کو تیار نہیں ہیں
اپ ڈیٹ 18 اگست 2022 11:54pm
ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ فوٹو — اسکرین گریب/ آج نیوز
Federal Minister Maryam Aurangzeb Press Conference | Aaj News

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہبازگل کا اسپتال جانا مکافات عمل ہے کیونکہ گزشتہ برسوں یہ اسپتال جانے پر دوسروں کا مذاق بنایا کرتے تھے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے حالیہ خطاب پرردِ عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا کام ہی فتنہ پھیلانا اور بہتان تراشی ہے، آج عمران خان میڈیا سیمینار میں سیاسی گفتگو کر رہے تھے، ان کی زبان سے میڈیا آزادی کی بات محض ایک مذاق ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں صحافیوں پر پابندی لگائی گئی، ان کے دور میں کالا قانون بنایا جا رہا تھا، نیب اور چیئرمین نیب کی ویڈیو آپ ہی کے پاس تھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان 4 سال میں ایک کیس بھی ثابت نہیں کرسکے، چار سال میں ملک کی تاریخ کی سب سے زیادہ کرپشن ہوئی، ان چار سالوں میں ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو تالا لگا دیا گیا، عمران خان فارن فنڈنگ، توشہ خانہ کے حوالے سے کوئی حساب دینے کو تیار نہیں ہیں۔

pti

NAB

imran khan

Maryam Aurangzeb

toshakhana case