Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ، جلسے کی تاریخ بھی تبدیل

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پارٹی کو جلسہ انتظامات میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اب 19 اگست کے بجائے جلسہ 26 اگست کو ہوگا
شائع 18 اگست 2022 06:11pm
عمران خان کو براہِ راست خطاب کرنا تھا۔ فوٹو — فائل
عمران خان کو براہِ راست خطاب کرنا تھا۔ فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کراچی میں کل 19 اگست بروز جمعہ کو ہونے والا جلسہ منسوخ ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا دورہ کراچی بھی شہر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کے باعث ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث پارٹی کو جلسہ انتظامات میں مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا اب 19 اگست کے بجائے جلسہ 26 اگست بروز جمعہ کو ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی نشست این اے 245 پر ضمنی اور صوبے میں بلدیاتی انتخابات سے قبل تحریک انصاف نے کل کراچی کی شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کیا تھا جہاں سے عمران خان کو براہِ راست خطاب کرنا تھا۔

imran khan

PTI jalsa

karachi rains