Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکی وزیرخارجہ کا سیلاب متاثرین کے لئے امداد کا اعلان

ہم مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ کھڑے ہیں
شائع 18 اگست 2022 02:46pm
تصویر: سی این این
تصویر: سی این این

امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پراظہارافسوس کرتے ہوئے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 10 لاکھ ڈالر مختص کئے گئے ہیں۔

انتھونی بلنکن نے مزید کہا کہ ہم موسمیاتی تباہ کاریوں کے سبب مستقبل میں پیدا ہونے والے اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اورسیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

پاکستان

بلوچستان

Antony Blinken