Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف قرض کی منظوری سے متعلق اہم پیشرفت

ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں جائزے کے بعد پاکستان کے لئے رقم کی منظوری دی جائے گی
شائع 17 اگست 2022 11:55pm
خط موصول ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ فوٹو — فائل
خط موصول ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: پاکستان کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایف ایم) کے قرض کی منظوری سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو ہوگا جس میں پاکستان کے لئے 7ویں اور 8 ویں ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلیٹی (ای ایف ایف) کے جائزے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس میں جائزے کے بعد پاکستان کے لئے رقم کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں پاکستان کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو بورڈ منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ (اظہارِ آمادگی) پر اتفاق ہوگیا جس کے بعد حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بتدریج 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو اظہار آمادگی کا خط دستخط کرکے بھیج دیا گیا ہے جب کہ 12 اگست کو وزرات خزانہ کی جانب سے خط موصول ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

پاکستان

Loan

IMF program

Letter of Intent